سماہنی کے رہائشی راجہ یاسین برطانیہ میں ممبر پارلیمنٹ منتخب

uk

چوکی سما ھنی (عدالت نیوز)ذرا نم ھو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ،،وادی سماھنی کا بہت بڑ ا اعزاز ۔وادی کے عظیم فرزند راجہ محمد یاسین برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر بیڈ فورڈ سے ممبر آف پارلیمنٹ(ایم پی ) منتخب ھو گئے۔انھوں نے کانٹے دار مقابلے کے بعد یہ معرکہ اپنے نام کیا محمد یاسین کا تعلق گائیاں پونا سے ہے ۔اس تاریخ ساز کامیابی پر اہلیان سماھنی اپنے عظیم فرزند کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللّه پاک کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لاتے ہیں نیز بیڈ فورڈ کے ووٹروں کو ایک قابل شخصیت کے انتخاب پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

Scroll To Top