آزادکشمیرسکول ٹیچرز آرگنائزیشن غیر رجسٹرڈ نکلی

18839135_10213310704822173_3442024544667759147_n

میرپور (سٹاف رپورٹر )آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کی رجسٹریشن کے حوالہ سے تصدیق جاری کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق ارشاد احمد مرزا آزاد کشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد پینل کے ضلعی امیدوار نے سیکرٹری سروس کو درخواست دی تھی کہ آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن تنظیم کی رجسٹریشن کے حوالہ سے تصدیق جاری فرمائی جائے جس پر آزاد جموں وکشمیر ایمپلائز سروس ایسوسی ایشنز (رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن)ایکٹ 2016ء کے نفاذ کے بعد یہ تنظیم غیر فعال ہو چکی تھی سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ تصدیق بعنوان غیر رجسٹریشن تنظیم آزاد کشمیر سکولزٹیچر آرگنائزیشن جاری کردی ہے موجود حالات میں آرگنائزیشن کے جو الیکشن انعقاد پذیر ہوئے وہ بھی غیر قانونی اور غیر آئینی ہوئے ۔ارشاد احمد مرزا کا کہناہے کہ غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے اپنے آپ کو منتخب نمائندہ ظاہر کرنیو الے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام اٹھا رہے ہیں جس سے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا جارہاہے آئندہ کوئی بھی تنظیمی عہدیدار اپنے نام کے ساتھ عہدیدارظاہر کرنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی میں آسکتا ہے ۔
Scroll To Top