راولاکوٹ:پولیس مقابلہ دہشت گرد مارا گیا ،اہم انکشافات

18813569_1710072015684532_1518176539974121241_n

راولاکوٹ(عدالت نیوز )دہشت گردی ،قتل ،ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم پولیس مقابلے میں جاں بحق ،ملزم فیض نیاز عرف باؤ کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ،ڈی آئی جی چوہدری سجاد ۔تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ پولیس نے چھپڑی کے مقام پر 8قتل اور ڈکیتی سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم فیض نیاز عرف باؤ کو پولیس مقابلے میں مار دیا ۔ڈی آئی جی پولیس چوہدری سجاد احمد کے مطابق ملزم فیض نیاز عرف باؤ نے آٹھ قتل کیے تھے جبکہ ملزم ڈکیتی اور دہشت گردی جیسی وارداتوں میں بھی ملوث تھا جبکہ ملزم کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے رکھی گئی تھی جسے آج پولیس مقابلے کے دوران مار دیاگیا ہے ۔
Scroll To Top