شکل مومناں ،کرتوت کافراں ۔مشتاق قادری منہ کالا کرتے ہوئے گرفتار

mus

میرپور(کرائم رپورٹر)شکل مومناں ،کرتوت کافراں ۔۔۔۔انجمن تاجراں کے مرکزی رہنما مشتاق قادری عوامی کلاتھ ہاؤس چوک شہیداں والے مظفرآباد کی 17سالہ دوشیزہ (الف)کے ساتھ مبینہ طورپر رنگ ریلیاں مناتے ہوئے گرفتار ،پولیس تھانہ تھوتھال نے سیکٹر F/3میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر رنگ میں بھنگ ڈال دیا ،مشتاق قادری کو چھڑانے کیلئے نام نہاد شرفاء کی تھانہ میں لائنیں لگ گئی ۔رات گئے میڈیکل بھی کرالیاگیا ۔تفصیلا ت کے مطابق رات گئے پولیس تھانہ تھوتھال نے سیکٹر F/3میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا کر عوامی کلاتھ ہاؤس چوک شہیداں کے مالک مشتاق قادری کو 17سالہ دوشیزہ مظفرآباد کی رہائشی (الف)دختر اعجاز کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں گرفتار کرلیا ۔مشتاق قادری کو چھڑانے کیلئے پولیس پر کافی دباؤ بھی ڈالا گیا جبکہ نام نہاد شرفاء رات گئے تک تھانہ میں موجود رہے تاکہ مک مکا ہو سکے لیکن پولیس تھانہ تھوتھال نے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد اپنی کارروائی کا آغاز کردیا ۔
Scroll To Top