شراب کی بوتلیں پکڑی گئی ،منشیاتی بھی گرفتار

web

میرپور (چوہدری فیصل گلزار سے)پولیس بیٹ نمبر 1بن خرماں کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ،دوران چیکنگ الگ الگ کارروائیوں میں 2منشیات فروش41بوتل شراب سمیت گرفتار ،موٹر سائیکلیں بھی ضبط کرلی گئی ،ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق پولیس بیٹ نمبر 1 بن خرماں کے انچارج سب انسپکٹر نوید احمدنے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم ،ڈی ایس پی راجہ اظہر اقبال اور ایس ایچ او تھانہ نیوسٹی وسیم نواز کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے علی الصبح دوران چیکنگ دو الگ الگ کارروائیوں میں منشیات فروش محبوب اعظم ولد اعظم قوم کھوکھر ساکن ڈنہ تحصیل سماہنی ضلع بھمبر کے قبضہ سے 21بوتل شراب جبکہ دوسری کارروائی میں موٹر سائیکل سوار ملزم بشارت ولد صادق قوم کھوکھر ساکن ڈنہ تحصیل سماہنی کے قبضہ سے 20بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ ملزمان کے زیر استعمال دو عدد ہنڈا 125موٹر سائیکلیں بھی ضبط کر لی گئی ہیں ۔عوامی و سماجی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں پولیس بیٹ نمبر 1بن خرماں کے انچارج سب انسپکٹر نوید احمد،تفتیشی سعید احمد،ڈی ایف سی راجہ شوکت ،محسن رضا ،ذیشان علی ،چوہدری شوکت ،غلام غوث اور محمد نصیر کانسٹیبلان کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیاہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پولیس بیٹ نمبر 1بن خرماں کا عملہ اسی طرح جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنے اور منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا ۔
Scroll To Top