ڈڈیال:نوشہرہ کے رہائشی شخص کی ڈیم سے لاش برآمد

Dadyal

ڈڈیال (عدالت نیوز)ڈڈیال منگلا ڈیم سے ذکا اللہ ولد سلیمان خان ساکن نوشہرہ کی لاش برآمد ،پولیس ذرائع کے مطابق ڈیم سے ملنے والی لاش پر گولیوں کے نشانات ہیں جس سے قتل کا شبہ ظاہر ہورہاہے ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈڈیال پولیس کے مطابق منگلاڈیم سے نوشہرہ کے رہائشی شخص ذکا اللہ ولد سلیمان خان کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ لاش پر گولیوں کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ذکا اللہ کو گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے ۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد تفتیش شروع کردی ہے ۔
Scroll To Top