کھڑی شریف گھریلو حالات سے تنگ ،ماں بیٹی نے نہر میں چھلانگ لگا دی

fb

کھڑی شریف (عدالت نیوز )گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے بچی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی ،موقع پرموجود افراد نے نہر میں چھلانگ لگا کر خاتون اور بچی کی جان بچا لی ۔پولیس تھانہ افضل پور نے تفتیش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق گھریلو حالات تنگ موضع کڑیاں والا ضلع گجرات کی نوجوان لڑکی (م)زوجہ عبدالرحمن نے اپنی معصوم چار سالہ بچی کے ہمراہ پنڈی سبھروال کے مقام پر نہر اپر جہلم میں چھلانگ لگا دی جس پر موقع پر موجود افراد نے فوری طورپر ماں بیٹی کی جان بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا کر دونوں کو باہر نکال لیا ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ افضل پور بھی موقع پر پہنچ گئی اور ماں بیٹی کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور پہنچایا جہاں پولیس کے مطابق ضلع گجرات کی رہائشی (م)گھریلو حالات سے تنگ تھی جس وجہ سے خود کشی کی کوشش کی ۔پولیس نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ۔
Scroll To Top