کھڑی شریف نہر اپر جہلم سے نوجوان کی لاش برآمد

khari web

کھڑی شریف (عدالت نیوز )نہر اپر جہلم پل ڈب کے مقام سے جہلم کے رہائشی شخص کی لاش برآمد ،پولیس تھانہ افضل پور نے موقع پر پہنچ کر لاش کو DHQہسپتال پہنچایا جہاں لاش کو ورثاء کے حوالہ کردیاگیا تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ افضل پور کو اطلاع ملی کی پل ڈب کے مقام پر نہر اپر جہلم میں ایک لاش تیرتی ہوئی نظر آرہی ہے جس پر پولیس تھانہ افضل پور بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ مقامی افراد نے فوری طورپر لاش کو کنارے لگایا ۔نہر اپر جہلم سے ملنے والی لاش کو DHQہسپتال میرپور پہنچایا گیا جہاں لاش کی شناخت ہوگئی اور جہلم کے رہائشی شخص کے ورثاء نے بتایا کہ ملنے والی لاش کے حوالہ سے پولیس تھانہ منگلاکو گمشدگی کی درخواست دے رکھی تھی ۔پولیس نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے لاش کو ورثاء کے حوالہ کردیا ۔
Scroll To Top