میرپوریوں کا احتجاج رنگ لے آیا،حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے،MDA ٹیکس وصولی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا

1

میرپور ( پ ر )بورڈکے حالیہ اِجلاس مورخہ 21-03-2017 میں ترقیاتی اخراجات اور دوسرے مرمتی اخراجات کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر بحث لائی گئیں اور فیصلہ جات کیے گئے جن پر عوامی رائے مختلف آئی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ان پر کچھ تحفظات کا اِظہار کیا گیا۔ اِس سلسلہ میں کچھ لوگوں نے وزیر اِنچارج چوہدری محمد سعید صاحب سے ملاقات کی اور بعض دوست وفود کی شکل میں وزیر اِنچارج اور ڈائریکٹر جنرل MDA سے ملے اور ان چارجز پر اپنے تحفظات کا اِظہار کیا۔ گفت و شنید کے بعد باہمی رضامندی سے اِن معاملات کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دئیے جانے اور کمیٹی کی تجاویز کے مطابق معاملات طے کرکے بورڈ میں لانے پر اِتفاق ہوا۔ مرمتی اِخراجات اور ترقیاتی اخراجات کی نسبت معاملات کو اسی طرح چلایا جائے گا جس طرح بورڈ کے فیصلہ سے پہلے چل رہے تھے۔ اِس نسبت موجودہ فیصلوں کو کمیٹی کی سفارشات اور مجاز فورم کی منظوری تک مؤخر کیا جاتا ہے۔ مجوزہ کمیٹی جلد تشکیل دے جائے گی جو اِن معاملات پر مشاورت سے متفقہ فیصلہ کرے گی اور بورڈ سے منظوری کے بعد نفاذ کیا جائے گا۔
Scroll To Top