ڈڈیال پولیس کی کارروائی ،4سمگلرمنشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

crime dadyal

ڈڈیال (اسد کالس سے)پولیس تھانہ ڈڈیال کی کامیاب کارروائی ،چار سمگلر منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار ،2گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ ڈڈیال کے حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او عمار ڈار ،ASIذوہیب طاہر ،IHCاسد اقبال اور ڈی ایف سی امجد نے ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کالے رنگ کی کار نمبری 8511کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی میں سوار ملزمان اشفاق ولد عبدالغفور قوم گجر ساکن ڈونگی ضلع کوٹلی اور عاصم ساکن ڈھیر قاسم کے قبضہ سے 2OOگرام چرس برآمد کرلی جبکہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر دوسری کارروائی میں سفید رنگ کی کار نمبری LWD-809کی تلاشی لی گئی تو گاڑی میں سوار ملزمان محمد افضال ولد محمد ریاض ساکن سہنسہ اسلام آباد سے 600گرام گردا چرس ،ایک پستول 30بور بمعہ میگزین و روند اور ملزم کے ساتھی سہیل ولد منشی خان ساکن سہنسہ بازار سے پستول 30بور بمعہ میگزین برآمد کرلی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف 15ضمن 2اور 3/4کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
Scroll To Top