میرپور تحریک انصاف میرپور کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی

p t i ahtjaj

میرپور(عدالت نیوز)پانامہ لیکس فیصلے کے بعد کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر اور میرپور میں بدترین لوڈ شیڈنگ اور ایم ڈی اے کی طرف سے لگائے گے ٹیکس کے خلاف کشمیر پی ٹی آئی کے صدر و سابق وزیر اعظم بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی خصوصی ہدایت پر چوک شہیداں میں تحریک انصاف میرپور کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔احتجاجی ریلی کے قیادت تحریک انصاف آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر ظفر انور نے کی ۔احتجاجی ریلی سے تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر ظفر انور ،ڈویژنل صدر چوہدری محمد ایوب،ضلعی صدر چوہدری محمد صدیق ایڈووکیٹ،سابق ایڈمنسٹریٹر آف بلدیہ چوہدری سلطان آف سنگھوٹ ،تحریک انصاف حلقہ کھڑی کے مرکزی راہنما جنید وقاص،سٹی صدر چوہدری محمد منشاء،سردار جمیل ایڈووکیٹ ،شوکت چوہدری ،ابر ار نیاز ایڈووکیٹ،حاجی جاوید اکرم اور دیگر نے خطاب کیا۔تمام مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں نواز شریف سے پانامہ لیکس فیصلے کے بعد مستعفی ہونے کا پرزور مطالبہ کیا۔مقررین نے اس موقعہ پر متفقہ طور پر کہا کہ ہم آزاد کشمیر کے اندر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔مسلم لیگ نون کی حکومت میرپور کے اندر عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔میرپور کو بدترین لوڈ شیڈنگ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ایم ڈی اے کی طرف سے الاٹ شدہ پلاٹوں پر لاکھوں روپے کا جگا ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہوئے واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔اگر میرپو رکے اندر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا اور جگا ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو اس کے خلاف اگلے دنوں ہم بھرپور احتجاج کی کال بھی دے سکتے ہیں۔احتجاجی ریلی چوک شہیداں سے قاہد اعظم چوک تک نکالی گئی۔جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔چکسواری چیچیاں اور میرپور کے تمام سیکٹروں سے لوگوں نے جلوسوں کی شکل میں احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔

Scroll To Top