اسلام گڑھ نیوسٹی میں تجاوزات کے نام پر منگلاڈیم ہاوسئنگ اتھارٹی کا غریب متاثرین منگلاڈیم کے خلاف گرینڈ آپریشن ڈرامہ،توڑ پھوڑ شروع کر دی

mdha

اسلام گڑھ (نامہ نگار) اسلام گڑھ نیوسٹی میں تجاوزات کے نام پر منگلاڈیم ہاوسئنگ اتھارٹی کا غریب متاثرین منگلاڈیم کے خلاف گرینڈ آپریشن ڈرامہ،مسائل حل کرنے کی بجائے ،مشکلات میں مذید اضافہ کردیا،اپنی کارگزاری شو کرنے کے لیے یہ ڈرامہ منگلاڈیم ہاوسنگ اتھارٹی کے ذمہ داران نے کیا،اپنے ہی پلاٹوں میں جانوروں کے لیے بنائے گے چھپر توڑ پھوڑ دئیے آگ لگا دی جانور سردی میں ٹھٹھر گئے بیمار ہونے لگے ،متاثرین منگلاڈیم میں میں شدید غم وغصہ کی لہر،تمام اہلیان نیوسٹی اسلام گڑھ جمع ہوگئے منگلاڈیم ہاوسنگ اتھارٹی کے ذمہ داران کے خلاف نعرے بازی،مسائل حل نہ ہونے پر شدید ترین احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں،وزیرامور منگلاڈیم چوہدری سعید متاثرین کے مسائل حل کروائیں زخموں پر نمک نہ چھٹرکیں ،اہلیان نیوسٹی اسلام گڑھ کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منگلاڈیم ہاوسنگ اتھارٹی کے زمہ داران میں نیوسٹی اسلام گڑھ سیکٹر ایف میں گرینڈ آپریشن کے نام پر ایک تجاوزات کومسمار کیا،یہ آپریشن اس وقت کیاگیاجب گھرو ں میں کوئی مرد نہ تھا،اس دوران عورتوں سے بدتمیزی بھی کی گئی،گرینڈ آپریشن جو کیاگیاوہ یہ تھاکہ لوگوں نے سیکٹر ایف میں اپنے عزیزوں یاملحقہ جگہوں جس کو آلاٹ کروانے کے لیے محکمہ کے دفاتر میں سالوں سے دوخواستیں پڑی ہیں اور محکمہ نے اس کے لیے خود معیار قائم کیا ہوا ،جو آپریشن کیاگیا اس میں جانوروں کے لیے بنائے گئے عارضی چھپر تھے جوانھیں سردی سے بچانے کے لیے بنائے گے تھے،متاثرین کاکہناتھاکہ ہم چار سال قبل جس طرح ڈیم کاپانی چڑھا کر بے گھر کیے گئے اسی طرح کے مسائل ابھی تک یہاں موجود ہیں پانی جس ٹینک سے فراہم کیا جارہاہے اس کی چھت ایک سال قبل پھٹ گئی تھی جس کاکچرا اس میں ابھی تک موجود ،مرے ہوئے پرندے،اور گندہ پانی پلایا جارہاہے،کئی بار محکمہ کے زمہ داران کی توجہ دلائی گئی لیکن اربوں کے فنڈز ہونے کے باوجود ایک واٹر ٹینک کی چھت نہیں ڈالی جارہی،سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے چوری کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں سینکٹروں دفعہ درخواستیں دیں کہ سٹریٹ لائٹس چالوکی جائیں جو آن ہونے سے پہلے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکی ہیں یہاں سکول ،ڈسپنسری ،غرض دوکانیں سب بند پڑی ہیں بلڈنگز خستہ حال ہوچکی ہیں لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی بچوں بچیوں کودور دور سکولوں میں جاناپڑ رہاہے روڈز سائیڈنالیاں نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ چکی ہیں سیوریج لائنیں بند پڑی ہیں سیوریج ٹینکوں سے بدبو آتی رہتی ہے جس کی وجہ سے مچھروں کی برمار ہے ،متاثرین منگلاڈیم کے بچوں کو نوکریاں نہیں دی گئی وہ اب گزر بسر کرنے کے لیے کیاکریں ،اسلام گڑھ کے متاثرین منگلاڈیم نے نہایت صبر سے کام لیاہے اب تک کسی قسم کااحتجاج نہیں کیا،لیکن اب صبر کا پیمانہ منگلاڈیم ہاوسنگ اتھارٹی کی کاروائی سے لبریز کردیاہے ،غریب لوگوں کے مکانوں کے پیچھے کئی کئی فٹ اونچی پہاڑیاں ہیں جوگرتی رہتی ہیں مکانوں کونقصان پہنچاتی ہیں لیکن ان مسائل کی طرف ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ،پہلے محکمہ اپنی زمہ داریاں پوری کرے ۔تمام مسائل حل جائیں تو اہلیان نیوسٹی اپنی تمام زمہ داریاں پوری کریں گے،ویسے بھی جو نام نہاد تجاوزات آپریشن کاجواز ہی نہیں بنتا کیوں کہ جو چھپڑ گرائے اور جلائے گئے ہیں وہ یاتو انکے اپنے پلاٹ میں بنے تھے یاقریبی عزیزوں کے پلاٹوں میں بنائے گئے تھے ۔تمام لوگوں جن میں حاجی خادم حسین،خواجہ عبدالغفار،نصیر احمد،اشفاق احمد، صحبت علی،خواجہ یعقوب،مشتاق حسین ،چودھری بشیر ،صحبت علی ،افضال احمد ،محمد رشید ،عبدالرزاق ،محمد رشید ،محمد منشاء ،باوا قدیر ،شوکت علی ،محمد طارق ،عبدالقیوم ،سہیل خان،خواجہ یعقوب ،غلام حسین ،خواجہ غفار ،راج محمد ،شمس حسین ،محمد عظیم ،اورنگزیب ،امتیاز علی ،محمد نبیل ،محمد امریز ،محمد شبیر ،محمد طارق ،شکیل احمد ،محمد پرویز ،محمد اسد ،محمد یسین ،محمد ارشد ،ڈاکٹر نصیر ،محمد اشفاق ،محمد مشتاق ،بابر علی ،عدنان علی ،محمد الیاس ،احتشام علی ،فیضان علی اور سابق چیئر مین یاسین چٹھہ اور دیگر درجنوں لوگوں نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی اور وزیر امور منگلاڈیم چوہدری سعید اور کمشنر امور منگلاڈیم سے مطالبہ کیاہے کہ اس واقعہ کاسختی سے نوٹس لیاجائے اور متاثرین منگلاڈیم کے مسائل فوری حل کیے جائیں اور ان سے کیے گئے وعدوں پر فوری عمل درآمد کیاجائے ،اب ہم اپنے حقوق کی جنگ ہر صورت لڑیں گے،
Scroll To Top