بوائز پرائمری سکول بن بروٹیاں کی قسمت جاگ گئی،30سال بعت عمارت کیلئے 20لاکھ کی گرانٹ منظور

School

چکسواری (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں نظر انداز کئے جانے والے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بن بڑوٹیاں کی قسمت بھی جاگ گئی۔تیس سال بعد سکول کی عمارت کیلئے بیس لاکھ کی گرانٹ منظور۔چند دنوں میں کام شروع ہو جائے گا عوام علاقہ کا راجہ جاوید اقبال کی کاوشوں کو سلام ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بڑوٹیاں جو 1980میں قائم کیا گیا۔ چودھری عبدالمجید کی طرف سے مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا۔میڈیا میں خبریں بھی لگتی رہیں لیکن موصوف نے کوئی نوٹس نہ لیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی ایم ایل اے راجہ جاوید اقبال نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید رسے خصوصی گرانٹ حاصل کرتے ہوئے بن بڑوٹیاں سکول کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے بیس لاکھ روپے منظور کروائے۔آئندہ چند دنوں میں کام شروع ہو جائے گا۔ بن بڑوٹیاں کی غریب عوام نے راجہ جاوید اقبال کے مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ جاوید اقبال ہمارے مسیحا ہیں۔جنوھں نے ہم غریبوں کیلئے خصوصی گرانٹ منظور کروائی ہے۔
Scroll To Top