برقیات بھمبرکے مگر مچھوں نے غرباء کا جینا حرام کر دیا،تگڑے نادہندگان کو کھلی چھوٹ

barqyaaat

بھمبر (بیورورپورٹ) محکمہ برقیات بھمبر میں اندھیر نگری چوپٹ راج، محکمہ برقیات کی طرف سے ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غریب آدمی کے کنکشن کاٹنے شروع جبکہ بااثر افراد متشنی ، غریب کنکشن بحال کرانے کے لیے سفارشیں ڈھونڈنے لگے ، واقعات کے مطابق محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے پربرقیات کے اہلکاران نے غریب افراد کے کنکشن کاٹنے شروع کردئیے جبکہ بااثر افراد جن کے زمہ ہزاروں روپے کے بل قابل ادائیگی ہیں متشنی کردیا گیا بجلی کے کنکشن کاٹنے سے غریب آدمی پریشانی کا شکار ، کنکشن بحال کروانے کیلیے شفارشیں ڈھونڈنے لگے جبکہ دوسری جانب محکمہ برقیات نے اپنی روایات کے مطابق خسارہ پورا کرنے کے لیے غریب شہریوں کو ہزاروں روپے کے بل تھما دیے ، غریب شہری بل دیکھ کر چکرا کررہ گئے محکمہ برقیات کے اہلکاران کی من مانیاں میٹر ریڈنگ سے ہٹ کر بل کی اجرائیگی ، غریب لوگوں کا کہنا ہے ایک جانب مہنگائی نے کمر توڑ کررکھ دی ہے جبکہ دوسری جانب غریبوں کی بجلی کاٹ کر اندھیر نگری کی مثال قائم کی جارہی ہے نادہند گان میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جو محکمہ برقیات کے اہلکاران کے رشتہ دار ہیں اہلکاران نے رشتہ داری کی وجہ سے پو چھنا تک گوارہ نہیں کیا عوام علاقہ نے محکمہ برقیات کے اہلکاران کی اندھیر نگری پر سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیر برقیات اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Scroll To Top