کھاڑک میں مسلح ملزمان کی نوجوان کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام،دونوں اغواء کار گرفتار

arrested

میرپور(نمائندہ خصوصی)کھاڑک کے مقام پر کمسن لڑکے کو اغواء کی کوشش،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج،تفتیش جاری، تفصیلات کے مطاق گزشتہ روز ندیم عرف دیمی اور اعجاز نامی اغواء کاروں نے 16سالہ محمد سعد نامی نوجوان کو اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور کھاڑک ڈائیک کے ویران علاقے میں لے جا کر قتل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں جس پر موقع پاتے ہی مغوی محمد سعد قریبی آبادی میں چلا گیا جس پر عوام علاقہ نے محمد سعد کو اپنی حفاظت میں لے لیا، بعد ازاں محمد سعد کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او راجہ نصیر احمد نے دونوں اغواء کاروں ندیم عرف دیمی اور اعجاز کو گرفتار کر کے حوالات بند کرتے ہوئے مزید کارروائی شروع کردی
Scroll To Top