کوٹلی کی ٹریفک سا ر جنٹ کی ڈرگ ایسویشن کے عہدیداروں کو تڑیاں، مال بردار رکشہ ڈرائیور کو چالان اور پھر تھپڑ دے مارا، ڈرگ ایسویشن کے عہدیدار سڑکوں پر نکل آئے،ٹریفک پولیس مردہ باد کے نعرے

aaasa

کوٹلی(بیورو رپورٹ)کوٹلی کی ٹریفک ساجنٹ لیڈی سنگم بن گئی ،ٹکٹ کاٹو گی اور ڈرائیور کو مار بھی کھانا پڑے گی جس نے جو کرنا ہے کر لے ڈپٹی کمشنر کا حکم ہے کہ ٹکٹ ہرصورت لگے گا ،ٹریفک ساجنٹ لیڈی سنگم کی شہید چوک میں ڈرگ ایسویشن کے عہدیداروں کو تڑیاں ،انسانی زندگی بچانے والی ویکسین پہنچانے والے مال بردار رکشہ سے شروع ہونے والی بات جس میں چالان اور پھر ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیور کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر ڈرگ ایسویشن کو ٹریفک پولیس کے خلاف بھپبھر گئی اور نعرہ بازی شروع کر دی ٹریفک پولیس ہائے ہائے،بھتہ مافیا نہیں چلے گا ،ٹریفک سارجنٹ مردہ باد کے نعروں سے شہید چوک گونج اٹھا ،تاجروں نے شئید چوک میں دھرنا دے کر شہید چوک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ،سینکڑوں گاڑیاں ،رکشے ٹریفک بند ہونے سے جام ہو گئی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی تذلیل معمول بن گیا ۔ٹریفک اہلکار کی جانب سے شہید چوک میں ادویات سپلائی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مارنے کے واقعہ پر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے احتجاجاً شہید چوک میں ٹریفک بلاک کرتے ہوئے میڈیکل سٹورز بند کر دئیے ۔خاتون ٹریفک سارجنٹ کی موجودگی میں مشتعل مظاہرین نا اہل انتظامیہ ہائے ہائے ،ظلم و ستم ہائے ہائے کے نعرے لگاتے رہے ۔صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایس پی راجہ محمد بشیر خان ،ایڈیشنل ایس ایچ او عامر فاروق،اے ایس آئی مہتاب اسلم معہ نفری موقع پر پہنچ گئے ۔اس دوران شہید چوک میں ٹریفک کی آمدورفت بند رہی ۔صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن کپٹن (ر)سلیم بٹ ،سیکرٹری جنرل چوہدری عظیم اور دیگر عہدیداران اور اراکین کیمسٹ ایسوسی ایشن کی موجودگی میں پی ڈی ایس پی راجہ محمد بشیر خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او عامر فاروق نے صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن کو یقین دلایا کہ ڈرائیور کو تھپڑ مارنے والے اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔قانون کسی شہری پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا ۔پی ڈی ایس پی راجہ محمد بشیر خان کی یقین دھانی پر کیمسٹ ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق شہید چوک میں انسانی زندگی بچانے والی ویکسین پہنچانے والے مال بردار رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مارنے سے شروع ہونے والاجھگڑا ٹریفک پولیس ہائے ہائے کے نعروں تک جا پہنچا ٹریفک پولیس ہائے ہائے،بھتہ مافیا نہیں چلے گا ،ٹریفک سارجنٹ مردہ باد کے نعروں سے شہید چوک گونج اٹھا ،تاجروں نے شہید چوک کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ،درجنوں گاڑیاں ،رکشے ٹریفک بند ہونے سے جام ہو گئی ،ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او عامر ،اے ایس آئی مہتاب پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہید چوک پہنچ گئے ،ایس۔ایچ۔او کوٹلی سردار سہیل یوسف کے مظائرین سے ٹیلیفونک رابطے،کوٹلی ڈرگ ایسویشن نے احتجاج کے طور پر اپنی اپنی دکانوں کے شٹر گرا دیے کوئی کمیسٹ ادویات فروخت نہیں کرے گا حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پی۔ڈی۔ایس۔پی راجہ بشیر شہید چوک پہنچ گئے اور متحدہ ایکشن کمیٹی کے کواڈینیٹر صابزادہ مظہر کاظمی ایڈووکیٹ ،ڈرگ ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن (ر) سلیم بٹ، سے مزاکرات شروع کر دیے پی ۔ڈی۔ایس۔پی راجہ بشیر کے کہنے پر کہ اگر کسی پولیس والے نے زیادتی کی ہے تو اس کے لیے قانون موجود ہے ہم کاروائی کرے گے جس پر ایس ایس پی آفس میں مزاکرات کے لیے کہا گیا جس پر ڈرگ ایسوسی ایشن کے صدر اور باقی عہدیداراں کے درمیان مزاکرات ہوئے اور طے پایا کہ آپ سارے واقعے کی تفصیل دیں ہم فوری طور پر انکواری کرکے ذمہ داران کو سزا دیں گے جس پر ڈرگ ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا بعد ازاں ڈرگ ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے میڈیا کو بتایا کہ کوٹلی میں ٹریفک کا نظام تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر اورخاتون ٹریفک سارجنٹ کواندرون شہرٹریفک مسائل سے کوئی دلچپسی نہیں جس وجہ سے بازار میں گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ۔سکولوں اور کالجز میں چھٹی ٹائم کے دوران ٹریفک جام اورچوک چوراہوں پر تعینات ٹریفک اہلکاران دن بھر قریبی دکانوں میں بیٹھ کر موبائیل فون پر میسج یا کالز کرنے میں مصروف رہتے ہیں ۔ون وے ،اوور لوڈنگ ،تیز رفتاری ،کم عمر ڈرائیورز کی تیز رفتاریوں ،موٹر سائیکل پر من چلے نوجوانوں کی ون ویلنگ ،چارچار نوجوانوں کو سوار کروا کر شہر کے مصروف بازاروں میں تیز رفتاری کا مظارہ ،اندرون شہر غلط پارکنگ معمول کی کاروائیاں ہیں ۔ٹریفک پولیس آزاد کشمیر کے ڈی آئی جی ،ایس ایس پی ٹریفک کوٹلی میں تعینات ٹریفک پولیس انسپکٹر اور خاتون ٹریفک سارجنٹ کو تبدیل کرتے ہوئے فرائض سے دلچسپی رکھنے والے آفیسران اور اہلکاران کو کوٹلی تعینات کر کے اہلیان کوٹلی کے لئے عذاب کا باعث بننے والے قانون شکنوں سے نجات دلوائیں ۔آزاد کشمیر ٹریفک پولیس کے ذمہ داران کوٹلی ٹریفک پولیس آفیسران اور اہلکاران کو مکمل طور پرتبدیل کرتے ہوئے کوٹلی شہر سمیت ضلع بھر میں با اخلاق ،تربیت یافتہ اور فرائض سے دلچسپی رکھنے والے آفیسران اور اہلکاران کوٹلی تعینات کر کے اہلیان کوٹلی پر احسان عظیم کریں ۔تا کہ ٹریفک کا تباہ شدہ نظام بہتر سمت جا سکے ۔اور اس حوالے سے بڑھتی عوامی شکایات میں کمی آ ئے ۔شہید چوک میں احتجاج اور مزاکرات کے دوران ٹریفک سارجنٹ کی سرکاری پک اپ سمیت کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل نو پارکنگ ایریا میں کھڑے رہے ۔جبکہ مزاکرات کے لئے آنیوالے پی ڈی ایس پی کی سرکاری گاڑی ون وے کی خلاف ورزی کرتی شہید چوک پہنچی ۔
Scroll To Top