پی آئی اے پرواز سےایسی چیز برآمدکہ سب کی دوڑیں لگ گئی ،تحقیقات کا حکم دیدیا گیا

PIA

کراچی(ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک)پاکستان سے سعودی عرب جانے والے پی آئی اے کی پرواز سے 15کلو ہیروئن برآمد ہو گئی جس پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ،تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 7121میں اینٹی نارکاٹکس فورس ،سیکیورٹی سٹاف اور کسٹم حکام نے چھا پہ مار کر جہاز کے خفیہ خانوں سے 15کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ہیروئن برآمد ہونے کے بعد پرواز کو روک لیا گیا اور مسافروں کو ائیر پورٹ ہوٹل پر قیام کرایا گیا ۔ اس دوران ایئرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا اور ایئرپورٹ پر موجود لوگوں پریشان دکھائی دے رہے تھے ۔اس کارروائی کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہیروئن برآمد ہونے پر سی ای او نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

سی ای او نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

Scroll To Top