برقیات چڑہوئی کاکریک ڈاؤن جاری،23دسمبر کونادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم

bijli

چڑہوئی (تحصیل رپورٹر)محکمہ برقیات چڑہوئی کا نا دہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ بڑے بڑے مگر مچھ زد میں آنے کا خطرہ ، 22تاریخ تک بل بقایا جات سمیت جمع کرائیں بصورت دیگر 23تاریخ کو کنکشن منقطع کر دیا جا ئے ۔ تمام نادہندگان اپنے اپنے بقایاجات کلیئر کروائیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او چڑہوئی ساجد حسین بخاری اور راجہ محمد ایوب خان نے بقایاجات ریکوری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دہی ہیں ۔ تمام نادہندگان کو 22تاریخ کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 22تاریخ تک اپنے واجبات ادا کریں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی تمام افراد اپنے بقایا جات جلد از جلد ریکورکرائیں ۔
Scroll To Top