سابقہ رنجش پر عرفان عرف ڈی سی کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی،اسلام آباد ریفر،ملزم فرار

firing

میرپور(نمائندہ خصوصی)سابقہ رنجش پر فائرنگ، نوجوان شدید زخمی، اسلام آباد ریفر کر دیاگیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبطین ولد طالب قوم گجر ساکن بھلوٹ کھاڑک،کھمبال کے مقام پرکھانا کھارہا تھا کہ عرفان عرف ڈی سی ولد خالق قوم جاٹ ساکن کلا کوٹھا کھاڑک بھی پہنچ آیااور تو تکرار کے بعد فائرنگ شروع کر دی جس سے تین گولیاں سبطین ولد طالب ٹانگوں میں لگیں اور وہ زخمی ہو گیا ، فوری طور پر سبطین کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے اسلام آباد ریفر کر دیاگیا ،پولیس نے ملزم عرفان عرف ڈی سی کیخلاف 324/337کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ، رات گئے تک ملزم گرفتار نہ ہو سکا
Scroll To Top