بھمبر برنا لہ روڈ پر خونی تصادم، لوڈر مزداکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

l_77610_052232_updates

بھمبر ( بیو رو رپو رٹ )بھمبر برنا لہ روڈ پر خونی تصادم، مزدا کی مو ٹرسا ئیکل سوار کو ٹکربرنالہ کا رہائشی نو جوان مز مل حسین ولد محمد اکر م ساکن ہل گڑ ھا بر نالہ جاں بحق ہو گیا ڈرا ئیور موقعہ سے فرار ہوگیا، مقدمہ درج تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز بھمبر برنا لہ روڈ دھندڑ کے مقام پرلوڈر مزدا نے النور سویٹس کے سامنے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی ،جس کے نتیجے میں مز مل حسین ولد محمد اکر م ساکن ہل گڑ ھا بر نالہ جاں بحق ہو گیا ،حادثہ کا باعث بننے والے لوڈر مزدا خاور ولد ذوالفقار ساکن رڈیا لہ چلا رہا تھا جو موقعہ سے فرار ہو گیا ، ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد نوجوان مزمل کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ پو لیس نے حادثہ کا باعث بننے والے لوڈر مزدا کو ضبط کر کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Scroll To Top