کینیڈا میں خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا پاکستانی نژاد نوجوان فراڈ کے زریعے پاکستان پہنچ گیا۔

canada

اوٹاوا(کے این آئی)کینیڈا میں خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا پاکستانی نژاد نوجوان فراڈ کے زریعے پاکستان پہنچ گیا۔ دی سٹار کے مطابق 29سالہ معظم طارق نامی ملزم نے ڈاؤن ٹاؤن ٹورنٹو نائٹ کلب میں ایسی خاتون سے زیادتی کر ڈالی جو نشے میں ٹن ہو کر حواس سے عاری تھی ، جب مقدمہ عدالت پہنچا تو ملزم کو 25ہزار ڈالر اور والد کی شخصی ضمانت کے عوض رہا کر دیاگیا ،رہاء پاتے ہی ملزم کینیڈا سے فرار ہو کر پاکستان آگیا
Scroll To Top