سماہنی کے قابل فخر اور ہونہار طالبعلم سید محسن عباس جعفری نے لندن کی Brunelیونیورسٹی سے میرٹ پر پوسٹ گریجوایشن الیکٹریکل پاور کی ڈگری حاصل کر لی

shah

بنڈی چوکی (نمائندہ عدالت ) سماہنی کے قابل فخر اور ہونہار طالبعلم سید محسن عباس جعفری نے لندن کی Brunelیونیورسٹی سے میرٹ پر پوسٹ گریجوایشن الیکٹریکل پاور کی ڈگری حاصل کر لی ،محسن عباس جعفری کی شاندار کامیابی پر اہلیان علاقہ،عزیز واقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،سید محسن عباس جعفری سنٹرل پریس کلب چوکی سماہنی کے صدر سید مظہر حسین جعفری کے صاحبزادے ہیں ،سید محسن عباس جعفری کو پوسٹ گریجوایشن کی ڈگری یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دی گئی جس میں انکے والدین ،عزیز واقارب اور دوست احباب بھی شریک تھے ،علاقہ کی سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات،صحافی برادری،راجہ محمد منیر خان ،امجد عزیز کاشر ،بدرالسلام جعفری ،عرفان راجہ ،راجہ عمران اختر اور دوست احباب ودیگر نے سید محسن عباس جعفری کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
Scroll To Top