آج کی سب سے بڑی خبر۔۔پاکستان نے بھارت پر حملے کا عندیہ دے دیا

1482087496dailyazad

اسلام آباد(ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو ”منہ توڑ دفاعی جواب“ دینے کی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپو رٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے بھارت کی جانب سے سرحدوں پر اشتعال انگیزی دوبارہ شروع کرنے کی پالیسی اختیار کرنے کے بعد طے کیا ہے کہ اگر مودی حکومت نے سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا توپاکستان اپنے دفاع کے لیے تمام جنگی آپشنز کا استعمال کرتے ہوئے بتدریج بھارت کو سخت جواب دے گا۔وفاق نے اب واضح پالیسی طے کرلی ہے کہ

”بھارت کی ہر اشتعال انگیزی کا اب موثردفاعی حکمت عملی کے تحت جواب دیا جائے گا اور اپنے دفاع کیلیے بتدریج تمام جنگی آپشنز استعمال کیے جائیں گے“۔

Scroll To Top