میرپور میں جنرل ہولڈ اپ،387قانون شکنوں کے چالان،ڈیڑھ لاکھ کے جرمانے

bikes

میرپور(نمائندہ خصوصی)میرپور میں ٹریفک پولیس کی خلاف ورزی پر جنرل ہولڈ اپ،387قانون شکنوں کے چالان، گاڑیوں کے کالے شیشے بھی اتروا لئے گئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسپکٹر ٹریفک پولیس شیخ عبدالرحمان نے ہمراہ ASIعبدالغفور و دیگر نفری کے کارروائی کرتے ہوئے 319چالان اور132150روپے جرمانہ کر دیا، خلاف ورزی کے مرتکبان میں بدوں ہیلمٹ113،بغیر نمبر پلیٹ 19قانون شکنوں سمیت دیگر کے چالان کئے گئے ، تھانہ نیوسٹی کے ایس ایچ او وسیم نواز نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے 15قانون شکنوں کے چالان جبکہ متعدد گاڑیوں کے کالے شیشے بھی اتروا لئے گئے ، تھانہ سٹی کے ایس ایچ او راجہ نصیر احمد نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے20قانون شکنوں کے چالان اور 10گاڑیوں کے کالے پیپر اتارتے ہوئے آئندہ کیلئے سخت وارننگ دے دی، تھوتھال پولیس کے ایس ایچ او ملک رضوان و دیگر نفری نے 15چالان اور تین موٹر سائیکل ضبط کر لئے جبکہ ایس ایچ او تھانہ منگلا وقار امین نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے 18قانون شکنوں کے چالان جبکہ 6موٹر سائیکلوں کو ضبط کر لیا
Scroll To Top