علیٰ الصبح چھ بجے کے قریب نماز کیلئے جانے والے حافظ محمد ریاض کو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا،محمد ریاض موقع پر ہی جاں بحق ،ٹرالی ڈرائیور فرار،ٹرالی ضبط

mohammad-rafiq-bhatti

چکسواری(سپیشل رپورٹر)تیز رفتار ٹریکٹر نے معمر شہری کو کچل ڈالا۔علیٰ الصبح چھ بجے کے قریب نماز کیلئے جانے والے حافظ محمد ریاض پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی ،محمد ریاض موقع پر ہی جان بحق ہو گیا۔ڈرائیور موقع سے فرار ،ایس ایچ او تھانہ چکسواری نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کو ضبط کر لیا۔نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق ٹریکٹر ڈرائیور زاہد حسین دوسرے ٹریکٹر کو اور ٹیک کر رہا تھا۔دونوں کی سپیڈبھی غیر معمولی تھی۔متوفی محمد ریاض ولد علی شیر ساکن ترکنڈی نکیال نماز کیلئے اپنے گھر سے نکلا اور روڈ کراس کرنے کیلئے سڑک پر پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر نے اسے کچل دیا۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں ٹریکٹر آپس میں جڑے ہوئے تھے اور ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں تھے۔تھانہ پولیس چکسواری نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کو ضبط کر لیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ چکسواری مہدی خان نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔حافظ محمد ریاض نکیال کا رہائشی تھا اور روز گار کے سلسلے میں چکسواری میں مقیم تھا۔متوفی پھیری لگاتا تھا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ افسوس ناک حادثہ پر چکسواری کی فضا سوگوار ہے اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔
Scroll To Top