اسلام گڑھ کے قریب ٹریفک حادثہ ،سوزکی پک اپ لوڈر گہری کھائی میں جاگری جس میں ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا، گاڑی بری طرح تباہ

hadsa

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی) اسلام گڑھ کے قریب ٹریفک حادثہ سوزکی پک اپ لوڈر گہری کھائی میں جاگری جس میں ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا گاڑی بری طرح تباہ ۔تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ کے قریب سیف آباد کے مقام پر سوزوکی پک اپ لوڈ نمبر KH-6411 گہری کھائی میں جاگری جس میں پلائی ووڈ کا سامان لوڈ کاکڑہ ٹاؤن لے کر جارہا تھا راستے میں اچانک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاکر گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا ۔پولیس تھانہ اسلام گڑھ نے مقدمہ درج کرکے ایکسڈینٹ کی وجوہات کے لئے تفتیش شروع کردی ۔
Scroll To Top