بھمبر میں 35 اجتماعی شادیاں ہزاروں مہمانوں کی شرکت،جوڑوں کو بھرپور سلامیاں

shaadi

بھمبر (بیورورپورٹ)جامعہ غویثہ مسجد نیلسن برطانیہ کے زیر اہتمام بھمبر میں 35جوڑوں کی اجتماعی شادیاں ، ہزاروں افراد کی شرکت دلہنوں کو جیز، سلامی مہمانوں کو کھانا دیا گیا ، اجتماعی شادیوں کا بھمبر میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا ، شہریوں اور عوام علاقہ کا منتظمین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھمبرسپورٹس اسٹیڈیم کے باہر جامعہ غوثیہ مسجد نیلسن برطانیہ کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی ، اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 35 جوڑیوں کی اجتماعی شادیاں ہوئی ، اجتماعی شادیوں میں جامعہ غوثیہ مسجد نیلسن یو کے کی طرف سے ہر ایک دلہن کو اڑھائی لاکھ سے زائد مالیت کا سامان جہیز ، اور سلامی دی گئی ، اجتماعی شادیوں کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو کھانا بھی دیا گیا ، اجتماعی شادیوں کی تقریب میں سرائے عالمیگر کے سماجی راہنما ملک ریاض نے ٹینٹ سروس کی سہولت فراہم کی ، اجتماعی شادیوں کی تقریب سے جامعہ غوثیہ سجد نیلسن کے سرپرست اعلیحاجی خالد حسین، کمیٹی کے ممبران حاجی محمد صدیق اور راجہ رخسار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام جامعہ غوثیہ مسجد نیلسن کے نمازیوں کی طرف سے دی گئی ڈونیشن سے منعقد ہورہا ہے ہم جامعہ غوثیہ مسجد نیلسن کی طرف سے ہرسال پاکستان اور آزادکشمیر میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرتے ہیں اس مرتبہ بھی ہم 100 اجتماعی شادیوں کا پروگرام کررہے ہیں آجبھمبر میں 35 اجتماعی شادیوں کا پروگرام ہے 20 دسمبر کوموہری کھاریاں میں 30اجتماعی شادیاں ہوگی جبکہ 27دسمبر کو گوجر خان میں اجتماعی شادیوں کا پروگرام ہوگا جبکہ آج آصف میر ج ہال بھمبر میں بھی 3شادیوں کا پروگرام ہوگا ، انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کا اہتمام مسجد کے نمازیوں کے تعاون سے ہوتا ہے اس کے حوالہ کسی سے کوئی مدد نہیں لی جاتی ، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہ ہے ، ہم اﷲ تعالی کی رضا اور خوشنودی کیلئے پروگرام منعقد کرتے ہیں اﷲ تعالی نے ہمیں آپ لوگوں کی خدمت کیلئے چن لیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا دل پاکستانی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہمارے دلوں میں پاکستان کی محبت جنون کی حد تک ہے اپنے بھائیوں کی خدمت اور مدد کرکے دلی سکون ملتا ہے اﷲ تعالی ہماری کاوش قبول کرے اور تعاون کرنے والوں کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ تقریب میں بھمبر، برنالہ ، سماہنی اور جاتلاں کی سیاسی و سماجی ، مذہبی اور تعلیمی شخصیات کے ساتھ عوام علاقہ اور بارتیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اجتماعی شادیوں کا بھمبر میں یہ پیلا پروگرام تھا بھمبر کے شہریوں اور عوام علاقہ نے اجتماعی شادیاں کے پروگرام پر جامعہ غوثیہ مسجد نیلسن یو کے کی کمیٹی اور نمازیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
Scroll To Top