مقبوضہ کشمیر میں نا معلوم افراد کی بھارتی فوجی قافلے پر فائرنگ ،تین اہلکار ہلاک

news-1481975359-6871_large

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں نا معلوم افراد نے بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں سری نگر کے علاقے پمپور کے قریب نیشنل ہائی وے پرنا معلوم افراد نے بھارتی فوج کے قافلے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔بھارتی فوجی حکام کاکہنا ہے کہ حملہ آور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔بھارتی فوج نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔واضح رہے کہ رواں سال جون میں بھی پمپور کے علاقے میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8اہلکار ہلاک اور 20زخمی ہوئے تھے ۔

Scroll To Top