چوہدری حق نواز کو چئیرمین mdaتعینات کرنے کا فیصلہ ،آئندہ چند روز میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان

aaa

میرپور (سٹی رپورٹر ) چوہدری حق نواز کو چئیرمین mdaتعینات کرنے کا فیصلہ ، حق نواز کا تعلق میرپور کے علاقے بھڑکیں سے ہے ، شہریوں کا خیر مقدم ، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے حالیہ جنرل انتخابات میں میرپور کی سیٹ کی کامیابی کے لئے اہم رول ادا کرنے والے چوہدری حق نواز کو ایم ڈی اے کا چیئرمیں تعینات کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اہم دوستوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور آئیندہ چند روز تک چوہدری حق نواز کی تعیناتی کا باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا ذرائع کے مطابق احساس اداروں نے بھی اس حوالے سے کلیرنس جاری کر دی ہے ادھر میرپور کے عوامی حلقوں حلقوں نے ویر اعظم آزاد کشمیر کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ چوہدری حق نواز سیاسی طور پر میرپور میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں اور لوگ ان کو پسند کرتے ہیں خاص طور پر میرپور کی سیٹ کی کامیابی کے لئے بھی چوہدری حق نواز کا کردار انتہائی ہم ہے
Scroll To Top