بھارتی فوج کی پھر اشتعال انگیزی ،نکیال سیکٹربچوں کی وین پرگولہ باری اور فائرنگ ، ایک نوجوان شہید، 4بچے زخمی

5836ce02ef3f6

نکیال(یوا ین پی) لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر ایک بار پھر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری سے ایک نوجوان شہید اور 4بچے زخمی ہوئے، پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرکے دشمن کے گنوں کو خاموش کردیا۔یوا ین پی کے مطابق لائن آف کنٹرول پرکچھ دن خاموشی کے بعد بھارت کی جانب سے ایک بارپھرجارحیت اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی پرگولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔ایل اوسی سے ملحقہ گاؤں موہڑہ اور دھروتی میں بھارتی فوج کی گولہ بھاری سے شہریوں کا شدید مالی نقصان ہوا جبکہ موہڑہ میں نوجوان اسد ولد دل محمد شہید اور 4بچے زخمی ہوئے۔ دوسری جانب بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا جارہا ہے، پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرکے دشمن کے گنوں کو خاموش کردیا۔واضح رہے کہ پاکستان کی اعلی ترین عسکری قیادت میں تبدیلی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے یہ پہلی باراشتعال انگیزی کی گئی ہے۔
365636_72515352
Scroll To Top