آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجووہ نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

army-chief-directs-troops-to-keep-highest-level-of-vigil-at-all-times-1480676192-9225-640x360

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک کا امن تباہ کرنے والے 13دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔ ان ملزمان میں پریڈ لین اور باچاخان یونیورسٹی پر حملے کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں ۔ سزا پانے والے دہشت گردوں نے 325افراد کو شہید اور 336کو زخمی کیا ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو سزائے موت فوجی عدالتوں نے دی جنہیں اب تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔دہشت گرد پاک فوج ، سیکیورٹی اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں ۔
Scroll To Top