آزاد حکومت نے محکمہ صحت کے5ڈاکٹرز کوپوسٹ گریجویٹ تربیت پرمامور گی کی منظوری دیدی

ajk logo

مظفرآباد(کے این آئی)حکومت آزادکشمیر نے محکمہ صحت کے5ڈاکٹرز کوپوسٹ گریجویٹ تربیت پرمامور گی کی منظوری دیدی ، سیکرٹریٹ صحت عامہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر وقار اشرف کو شیخ زاہد اسپتال لاہور ، ڈاکٹر فرقان تاج کوسی ایم ایچ کھاریاں، ڈاکٹر محمد جہانگیر کو ایم ایچ راولپنڈی ، ڈاکٹر عامر سفیر کو فوجی فاؤنڈیشن اسپتال راولپنڈی اور لیڈی ڈاکٹر محترمہ سحرش خضر کو شیخ زاہد استپال سی ایم ایچ مظفرآباد میں چار سال کیلئے تربیت جاری رکھنے کی منظوری دیدی ہے ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے وزیراعظم آزادکشمیر وزیر صحت عامہ ، سیکرٹری صحت عامہ اور ڈی جی ہیلتھ کاشکریہ ادا کیا۔ اوران اقدامات کو سراہاہے ۔
Scroll To Top