محکمہ اوقاف کی تنظیم نو ،غیر ضروری آسامیاں ختم،سالانہ بجٹ بھی منظور

pm

مظفرآباد(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے محکمہ اوقاف کی تنظیم نو ،غیر ضروری آسامیاں ختم ،آمدن کے مطابق اخراجات ،کمرشل پراپرٹی کا کرایہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق وصول کرنے ،ملکیتی عمارات کو اوپن بیڈنگ کے ذریعے لیز پر دینے ،اوقاف کی زمین پر ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور محکمہ اوقاف کے زیر انتظام انسٹیٹیوٹ آف ہائیر سٹیڈیز کو فعال بنانے کی منظوری دے دی محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ایوان وزیراعظم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اولیا اللہ کے مزاروں پر آنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں غیر ضروری اخراجات سے گریز کرتے ہوئے محکمہ کے اندر جدید بنیادوں پر اصلاحات کرنا ناگزیر ہے سرکاری ملازمین مراعات سے نکل کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں مزارات پر قائم مسافر خانوں ،مہمان خانوں ،لنگر خانوں کی حالت فوری طور پر بہتر بناتے ہوئے وہاں آنے والے زائرین کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں اجلاس میں محکمہ اوقاف کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں چیف سیکرٹری آزادکشمیر سکندر سلطان راجہ ،پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ،سیکرٹری اوقاف اور محکمہ اوقاف کے آفیسران نے شرکت کی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اولیا اللہ کے مزاروں کی آمدن کو خالصتاً زائرین کی فلاح و بہبود اور عوامی نوعیت کے منصوبہ جات پر خرچ کیا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ کی کمرشل اراضی پر پلازہ تعمیر کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ دربار عالیہ کھڑی شریف ،دربار بابا شادی شہید اور دربار عالیہ سہیلی سرکار سے متصل پارکنگ و دیگر منصوبہ جات کو مکمل کیا جائے وزیراعظم کو سیکرٹری اوقاف نے بریفنگ دی سیکرٹری اوقاف نے بتایا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر ادارے کے اندر مکمل طور پر مالیاتی ڈسپلن قائم کر دیا گیا ہے اور محکمہ اوقاف سے غیر ضروری آسامیوں کو ختم اور مزید کسی بھی قسم کی تقرری پر پابندی لگائی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق میرٹ ،دیانتداری اور احساس ذمہ داری سے محکمہ کو چلایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ مزارات مقدسہ میں صفائی و ستھرائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے ساتھ ساتھ معیاری سہولیات فراہم کی جائیں ۔ یہاں آنے والے اولیاء اللہ کے مہمان ہیں ،محکمہ اوقاف کے ذمہ داران ان کے خادم بن کر فرائض سرانجام دیں۔
Scroll To Top