گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ 7بچوں کی والدہ نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی، ورثاء غم سے نڈھال

women-burn

میرپور(کرائم رپورٹر)گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ 7بچوں کی والدہ نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی، ورثاء غم سے نڈھال، تفصیلا ت کے مطابق تفصیلات کے مطابق نصرت بی بی کی اسلام گڑھ کے رہائشی یعقوب ولد پیراں دتہ کے ساتھ شادی ہوئی جس سے ان کے ہاں پانچ بیٹیاں اور دو بیٹے پیدا ہوئے ، گزشتہ روز میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جس کے بعد خاتون نے کمرے میں اپنے آپ کو آگ لگا دی، جس پر فوری طور پر نصرت بی بی کو شدید زخمی حالت میں اسلام آباد لے جایا گیا جہاں سے کھاریاں اور پھر لاہور منتقل کرنے کے دوران نصرت بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ،خاتون کی عمر 35سال تھی اور سات بچوں کی ماں تھی،ایس ایچ او اسلام گڑھ امتیاز شوکت کے مطابق خاتون کا جسم 75فیصد جل چکا تھا اورمتوفیہ نے دم توڑنے سے قبل ڈاکٹر کو بیان دیا تھا کہ اسنے خود اپنے آپ کو آگ لگائی تھی جس پر اسکے خلاف 325کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا
Scroll To Top