ہم پر کوئی قانون لاگو نہیں،سفر ہماری مرضی سے ہوگا:بھمبر میں ٹرانسپورٹرز بے لگام،دھمکیاں دی جانے لگی

images

بھمبر (بیورورپورٹ ) بھمبر سے چلنے والی ہائی ایس سروس قانون سے با لا تر ہوگئی ارباب اختیار کے منظور شدہ اڈوں سے نکلنے والی ٹرانسپورٹ پر اوور لوڈنگ اور زائد کرایوں کا قانون لاگو نہیں ہوتا، سفر ہماری مرضی سے ہوگا ہائی ایس سروس کا عملہ شتر بے مہار ہوگیا عوام ڈابہ نما گاڑیوں میں ذلیل و خوار ہو کررہ گئے تفصیلا ت کے مطابق بھمبر سے اس وقت میرپور ، برنالہ ،سماہنی اور گجرات جانے والی ہائی ایس سروس عوام کے لیے زحمت بن چکی ہے 14 مسافروں کے لیے بنائی گئی گاڑی کے اندر 23 افراد کو بٹھا یا جاتا ہے جبکہ گاڑی کے لٹکے مسافروں کی تعداد الگ ہوتی ہے اس پر مزید ظلم یہ ہوتا ہے کہ مردوں اور عورتوں کو گاڑی کے اندر بغیر کسی تمیز کے ٹھونسا جاتا ہے اس لاقانونیت پر اضافہ مسافروں سے ر یجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے منظور شدہ کرائے سے زائد کرایہ لینا معمول بن چکا ہے عوام سے یہ ظلم ان اڈوں سے چلنے والی گاڑیوں کے ذریعے ہوتا ہے جو عوامی خدمت کے لیے عوام سے ووٹ لیتے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Scroll To Top