بڑے ملک نے پاکستانی باشندوں کو مفت زمین فراہم کرنے کا اعلان کردیا

news-1481794485-2860_large

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سری لنکا پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ دو طرفہ تجارت کی ترقی دونوں ممالک کے عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) جیناتھ لوکوکاٹاگاڈیج نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں سری لنکا کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ سری لنکا کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا بعض مخصوص شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مفت زمین بھی فراہم کرے گا اور پاکستان کے سرمایہ کار اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خالد ملک نے کہا کہ پاکستان نے 2005ءمیں سری لنکا کے ساتھ سب سے پہلا آزاد تجارت کا معاہدہ کیا تھا لیکن دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت 2015ءمیں صرف 37 کروڑ ڈالر تک تھی جو دونوں کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سری لنکا نجی شعبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں اور تجارتی وفود کا تبادلہ کرنے پر توجہ دیں جس سے باہمی تجارت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کی چائے کیلئے بھی ایک پرکشش مارکیٹ ہے۔

Scroll To Top