دفتر ی اوقات میں پائلٹ سکول روڈ گرلزکالج روڈ آوارہ نوجوانوں کا روٹ بن گیا مخصوص مقامات پر بگڑے گھروں کے نوجوان موٹر سائیکل کھڑے کرکے لڑطالبات کو تنگ کرنے لگے

intishaar-tharki

بھمبر (بیورورپورٹ ) دفتر ی اوقات میں پائلٹ سکول روڈ گرلزکالج روڈ آوارہ نوجوانوں کا روٹ بن گیا مخصوص مقامات پر بگڑے گھروں کے نوجوان موٹر سائیکل کھڑے کرکے جو گزرنے والی طالبہ کا ایکسرے کرنا فرض جانتے ہیں لڑائی جھگڑے کے کئی واقعات بھی ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق بھمبر میں دفتر ی اقاوت کے دوران سب سے زیادہ رش گرلز کالج روڈ ڈی سی روڈ پائلٹ سکول روڈ اور گجرات روڈ پر ہوتا ہے کیونکہ بھمبر کے مختلف اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے پید ل جانے والی طالبات انہیں راستوں سے گزرتی ہیں ان اوقات میں شہر کے معزز گھروں کے بگڑے نوجوان موٹر سائیکلوں پر طالبات کا پیچھا کرتے ہیں اور محضوص مقامات پر موٹر سائیکل روک کر ہر گزرنے والی طالبات اور خواتین کا ایکسرے کرتے ہیں نوجوانوں کی ان حرکات پر مختلف وکلاء سمیت شہریوں کی بھی ان نوجوانوں سے توتکار ہوچکی ہے جس پر پولیس نے اگر ایکشن نہ لیا تو لڑائی جھگڑے کے واقعات عام ہوسکتے ہیں۔
Scroll To Top