فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے ،میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا گیا

news-1481794919-9486_large

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے ہوئے ہیں جس کے تحت میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا گیا ہے،وہ ابھی سوات میں ایک ڈویژن کو کمانڈ کر رہے ہیں ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا ہے۔میجر جنرل عبد اللہ ڈوگر کو کمانڈنٹ پی ایم اے ،میجر جنرل عدنان کو جی او سی لاہور ،میجر جنرل ظفر اللہ خان کو جی او سی پنو عاقل ،میجر جنرل فدا ملک کو جی ایچ کیو میں ڈی جی لاجسٹکس ،میجر جنرل نادر خان کو جی ایچ کیو میں ڈی جی پی ایس اینڈ پی ایم اور میجر جنرل ظفر اقبال کو جی او سی آرمرڈ گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے ۔

Scroll To Top