ملتان میں لڑکی نے جنس تبدیل کروا کے اپنی کلاس فیلو سے شادی رچا لی،عائشہ سجاد نے اپنی جنس تبدیل کروا کے نام منہیل احمدرکھ لیا

aaa

ملتان(یوا ین پی) تونسہ شریف کی رہائشی عائشہ سجاد نے جنس تبدیل کروا کے اپنی دوست نازیہ سے شادی رچا لی۔ تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف کی رہائشی عائشہ نے جنس تبدیل کروا کے اپنا نام منہیل احمد رکھ لیا اور اپنی کلاس فیلو ناذیہ سے شادی رچا لی۔ جنس کی تبدیلی کے بعد اپنی کلاس فیلو سے شادی کرنے والے منہیل کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بدھ کو نشتر اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا اور آج (جمعرات کو) اس کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔گزشتہ سماعت پر لڑکی سے لڑکا بننے والا نوجوان میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا جس پرعدالت نے اسے گرفتارکر کے میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب نازیہ نے عدالت میں درخواست دائرکی تھی کہ اس نے منہیل احمد سے پسند کی شادی کی تھی جس پر والدین نے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا تھا جب کہ لڑکی نازیہ کی ساس نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کی بیٹی کی جنس تبدیل نہیں ہوئی۔
Scroll To Top