ریٹائرڈ کمشنرکے گھر سے چوری ہونیوالی کار برآمد، دو کار چور ملزمان گرفتار،وقوع میں استعمال ہونیوالی کار بھی برآمد

ssp

میرپور(پ ر)ایس ایس پی میرپورعرفان سلیم نے ایک پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ مورخہ10-11-16 کو علی الصبح سیکٹر D/1میں ریٹائرڈ کمشنر چوہدری غلام مصطفےٰ کے گھر کے ملحقہ گیراج سے کار نمبری ED-265 اسلام آباد ٹیوٹا کرولاآلٹس ماڈل2015نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھے ۔ ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلئے راجہ اظہر اقبال DSPسٹی اور محمدنصیر انسپکٹر SHOتھانہ سٹی میرپور پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے دن رات محنت کرکے اس واقعہ میں ملوث کار چوروں کے بین الصوبائی گروہ کو سراغ لگا کر 02 ملزمان۱۔شیراز ولدسرور شاہ قوم سیدساکن چارسدہ،۲۔محمد اسلم ولد محمد اشرف ساکن مانسہرہ کو گرفتار کرلیا اور انکی نشاندہی پر چوری شدہ کار علاقہ غیر سے برآمد کرلی ہے ۔ ملزمان کے زیر استعمال کار نمبری LED-2380 ٹیوٹا کرولا XLI بھی برآمد کرلی ہے ۔ گرفتار ملزمان کا تعلق چوروں کے بین الصوبائی گروہ سے ہے جو ایبٹ آباد ، ہری پور ، راولپنڈی پولیس کو کار چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ ملزمان نے دوران تفتیش کار چوری کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے ۔ اس گروہ کے باقی دو ارکان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس سے قبل میرپور پولیس نے گزشتہ عرصہ میں بھی کارچوروں کا ایک بین الصوبائی گروہ گرفتار کرکے 17چوری شدہ کاریں برآمد کی ہیں
Scroll To Top