اسلام آباد/کراچی/نئی دہلی(یواین پی) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)بننے کے بعد بھارتی میڈیا ک شہ سرخیوں میں ہیں۔بھارتی میڈیا نے جنرل نوید مختار کی بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کو پاک فوج میں ‘اہم ترین تبدیلی’ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی طاقتور ترین خفیہ ایجنسی میں نئے سربراہ کی تقرری سے اپنی ٹیم بنانا شروع کردی۔
بھارتی اخبار دی ہندو نے جنرل نوید مختار کی تقرری کو فوج میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کو انٹیلی جنس شعبے میں وسیع تجربے کی بنیاد پر ملک کی سے بڑی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ عہدے پر فائز کیا گیا۔
بھارتی ٹی وی چینل ٹائمز نا نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے اپنی خبر میں لکھا کہ جنرل نوید مختار کو سویلین اور عسکری قیادت کا اعتماد حاصل ہے، وہ دونوں قیادتوں میں تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ٹائمز نا نے نوید مختار کی تقرری کو فوج میں بڑی تبدیلی قرار دیا۔
انڈیا ٹوڈے نے سادہ الفاظ میں اپنی خبر میں لکھا کہ نوید مختار پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی ہوں گے، اس سے قبل وہ کور کمانڈر کراچی تعینات تھے۔