طیارہ حادثہ ، چترال کی لڑکی نے پورا خاندان کھو دیا

l_171356_021647_updates

حویلیاں(ڈیلی آزادنیوزڈیسک) پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 جوچترال سے اسلام آبادآرہی تھی حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں47 مسافر شہید ہو گئے۔طیارے میں جہاں بڑی بڑی شخصیات موجودتھیں وہیں چترال سے تعلق رکھنےو الاایک خاندان بھی شامل تھاجواس حادثے کاشکارہوا۔اس خاندان میں موجود اکلوتی چودہ سالہ لڑکی نے اپنے پورے خاندان کو اس بد قسمت طیارہ حادثے میں کھو دیا۔14 سالہ لڑکی حسینہ بی بی ساتویں جماعت کی طالبعلم ہے جواپنے امتحانات کی وجہ سے اس بدقسمت طیارے میں سوارنہیں ہوئی لیکن اس نے اس حادثے میں اپنے ماں ، باپ ، دو بھائیوں اور دو بہنوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ حسینہ کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد لایا گیا جہاں اس کے اہل خانہ کی شناخت کے بعد ان کی میتیں ان کے آبائی علاقہ میں حسینہ بی بی کے ہمراہ روانہ کر دی جائیں گی۔

Scroll To Top