برطانوی عدالت نے پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو خاتون سے جنسی زیادتی کرنے پر 10سال کیلئے جیل بھیج دیا

uk-arrested

برمنگھم(کے این آئی)اٹھارہ سالہ مسافر لڑکی سے جنسی زیادتی ثابت ہونے پر پاکستانی شخص کو دس سال کیلئے جیل بھیج دیاگیا۔برمنگھم کراؤن کورٹ میں بتایا گیا کہ 33سالہ ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ سرفراز نے 23اکتوبر کو کس طرح ایک اٹھارہ سالہ لڑکی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، بعدازاں پولیس تحقیق میں ڈی این اے ٹیسٹ سے اس جنسی زیادتی میں ملوث ٹیکسی ڈرائیور کا پتہ چلایاگیا،ملزم نے ابتدائی تفتیش میں تین مختلف الزامات کو درست تسلیم کر لیا ہے

Scroll To Top