وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی استقبالیہ تقریب سے جیب کترا گرفتار

apolice-arrest-60-accused-in-karachi

میرپور(راجہ ارشد)وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی استقبالیہ تقریب منعقدہ بنگیال میرج ہال سے جیب کترا گرفتار،مقدمہ درج،مزید کارروائی جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی استقبالیہ تقریب جو کہ میرپور کے مقامی میرج ہال بنگیال میرج ہال میں منعقد تھی کہ اسی دوران شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ نصیر نے ہمراہ جاوید بسریٰ،ڈی ایف سی عنصر،راجہ بشیر ہیڈ کے کارروائی کرتے ہوئے تقریب کے شرکاء کی جیبوں کا صفایا کرنے والے ملزم تعظیم ولد خادم حسین قوم گجر ساکن گوجرانوالہ کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

Scroll To Top