قربانیاں دینے والوں پر پھر چھری پھیر دی گئی،زمینوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

mirpur city

میرپور(سٹاف رپورٹر)حکومت آزادکشمیر کا اہلیان میرپور ایک اور وار، حکومت نے زمینوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، گزشتہ روز مینوں کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ ہوا، زمینوں کی قیمتیں دوگنی ہو گئیں،ضلعی انتظامیہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق تھوتھال،سنگھوٹ،کلیال شہرو،کھمبال، لہڑی،سونکیاہ و دیگر علاقوں میں کمرشل ریٹ فی مرلہ چار لاکھ روپے،رہائشی و گھریلو دو لاکھ روپے فی مرلہ،زرعی50ہزار روپے کر دیاگیا، زمینوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر اہلیان بن خرماں چوہدر ی یاسر محمود، جمیل گجر، عمر زمان، چوہدری خالد،بلال پوٹھی، چوہدری خالق، زعفران مجید، چوہدری معلم خان کا کہنا تھا کہ یہ اہلیان میرپور کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے،چوہدری یاسر محمود نے کہا کہ موضع سونکیاہ میں موجود ریٹ اہلیان میرپور کے ساتھ نا انصافی ہے، اہلیان میرپور نے ملک پاکستان کو خوشحالدیکھنے کیلئے دو مرتبہ عظیم قربانیاں دی ہیں، اہلیان میرپور نے اپنے آباؤ اجداد کی قبریں پانی میں ڈوبتی ہوئی دیکھی ہیں۔چیف سیکرٹری آزدکشمیر، صدر آزادکشمیر، وزیر اعظم آزادکشمیر اہلیان میرپور کی قربانیوں کا ازالہ کریں، معززین علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اہلیان میرپور کی زمینوں کی ریٹ لسٹ پرانی ہی قائم دائم رکھی جائے

Scroll To Top