منشیات فروشوں کیخلاف چکسواری کمربستہ،سمگلر کو دو بوتل شراب سمیت گرفتار کر لیا

arrested

میرپور(نمائندہ خصوصی)منشیات فروشوں کیخلاف چکسواری کمربستہ،سمگلر کو دو بوتل شراب سمیت گرفتار کر لیاگیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایچ ایچ او تھانہ چکسواری چوہدری مہدی خان نے ہمراہ ڈی ایف سی امجد شاہ اور خان ماجد کے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک کارنمبری MR-AD-351برنگ سفید کرولا کو روک کر اسکی تلاشی لی تو دو بوتل شراب برآمد ہونے پر ملزم مالک ولد محمد صدیق قوم جٹ ساکن ٹھیکریاں کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیاگیا، ملزم کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی

Scroll To Top