غیر ریاستی جماعتوں سے بہت جلد کشمیر کی جان چھوٹ جائے گی، پاکستان امریکہ کی ثالثی کوقبول کرے:سردار عتیق

sardar atiq

بھمبر (بیورورپورٹ) صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ نواز حکومت بھارت کے مقابلے میں ہتھیار پھینک چکی ہے مشیر خارجہ اور وزیر دفا ع کے بیانات بھارت کو شکست خورد کی سے بچانے کے لیے جاری کیے جا رہے ہیں ایسے میں صرف مجاہد اول کی وصیت ہی قوم کے لے مشعل راہ ہے اسلام، فوج، کشمیر اور پاکستان سے لازوال وابستگی رکھی جائے جس ملک کا وزیر دفاع اپنے ملک کی بجائے بھارت کے مفادکی بات کرے اسے وزیر دفاع رکھتے ہوئے شرم آنی چاہے ہندوستان کشمیر کا مقدمہ اُس طرح شیخ عبداللہ کی صورت میں ہار رہا ہے جس طرح نوازشر یف پانامہ مقدمہ ہاررہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بھمبر میں مجاہد اول تحریک آزادی ہمارا کردار اور پاکستان فو ج سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے کیا جس کی صدرات مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمد مصطفی نے کی سیمینار سے ایم ایل اے ملک محمد نواز، سنیئر نائب صدر مرزا شیق جرال، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزا عبدالقیوم قمر پروگرام کوآرڈی نیٹر راجہ محمد اقبال انقلابی، ڈویثرن صدر چوہدری خضر حیا ت، سماہنی کے ممتاز سیاسی راہنما چوہدری محمد حنیف، صدر شعبہ خواتین ضلع بھمبر سعیدہ یعقوب، تحریک انصاف کے راہنما حاجی محمد عبداللہ، ممبر گورننگ باڈی ایسوسی ایشن چوہدری اظہر اقبال ایڈووکیٹ، طالبہ حلیمہ سعدیہ، مرزا خادم جرال، شیخ محمد صادق، خضر حیات، چوہدری جاوید ظفر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا سردار عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے معاملے مں ہم کوئی نئی بات نہیں کررہے ہے افواج پاکستان سے محبت کا ذکر ہمارتربیت کا حصہ ہے آزادی کشمیر میں مجاہد اول کی خدمات کا تذکرہ افواج پاکستان کی تاریخ موجود ہے جو 23 سالہ سالار کی وجہ سے قیوم بریگیڈ کے نام سے درج ہے مجاہد اول کی عسکری خدمات کے علاوہ فکری راہنمائی بھی ہمارا اثاثہ ہیں کہ پاکستان کے نااہل حکمران قائداعظم کے پاکستان کو سنبھال نہ سکے لیکن آزادکشمیر اور گلگت و بلستان کی آزادی آج بھی نہ صر ف بر قرار ہے بلکہ یہ علاقے افواج پاکستان اور پاکستان کے ہر اول دستے اور قلعے کا کردار ادا کررہے ہیں حکومت پاکستان کی جب تحریک آزادی کی بھارت سے بات کرے تو وہ ڈوگرہ کے ساتھ اُس معاہدہ کا بھی ذکر کرے جب اُس وقت کے ڈوگرہ حکمران نے جوں کا توں معاہدہ پاکستان سے کیا تھا انہوں نے کہا کہ بریان وانی کی شہادت نے مجاہد اول کی تاریخ کو زندہ کیا ہے پاکستان کے سیاستدان مایوس ہوسکتے ہیں، جج مایوس ہوسکتا ہے فوج مایوس نہیں اور نہ ہی عوا م مایوس ہیں آزادکشمیر کی غیر ریاستی جماعتوں کی حکمرانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیمثال اُس بیل کی طرح جو درخت پر چڑھا ہوا ہے بہت جلد کشمیر کی جان ان سے چھوٹ جائے گی انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے بھاگنے کی بات کرتا ہے تو پاکستان کو شملہ معاہدے کو ختم کردینے کا اعلان کرنا چاہیے مجاہد اول کے جنازے کو کندھا دے کر افواج پاکستان نے یہ پیغام دیا کہ ہمارے کندھے کشمیر ی قوم کے لیے حاضر ہیں سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو آگے بڑھ کر امریکہ کی ثالثی کو خوش آمدید کہنا چاہیے کشمیر ی لیڈر حریت کانفرنس اور حریت لیڈر کو پاکستان میں بلا کر ان سے تبادلہ خیال کرنا چاہیے کشمیر عالمی برادری کا تسلیم شدہ مسئلہ ہے اس لیے اس پیشکش سے فوری استفادہ اٹھا نا چاہییاس موقع پر سنیئر نائب صدر مسلم کانفر نس مرزا شفیق جرال نے خطاب کرتے ہوئے کہا سردار عبدالقیوم کی فکر بھی مسلم کانفرنس کا نظریہ تھا کہ کشمیر کا خطہ آزاد ہوا، گلگت وبلتستان کو آزادی ملی اور آج بھی اس فکر کا تسلسل ہے کہ شیخ عبداللہ کے خاندان بھی آزادی کی کر کو تسلیم کرتا نظر آتا ہے مگر آج ہم پر بھی یہ زمہ داری ہے کہ مجاہد اول کی کر کو بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ایم ایل اے ملک محمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد اول اسلام، آزادی اور علم کے ساتھ ایک کمٹمنٹ تھی انہوں نے آزادکشمیر کی سیاست میں بڑی قدآور شخصیات ان کے سامنے بے بس تھیں جبکہ عسکری میدان میں ان کے ساتھ مقابلہ کسی کے بس میں نہ تھا سردار صاحب کی تربیت تھی کہ آج آزادکشمیر میں فوج سے محبت کا جذبہ اور جراثیم موجود ہے بلکہ قابل اشک ہے۔

Scroll To Top