تھانہ پولیس کو ٹلی کا منشیات فروشوں کے نیٹ ورک پر وار بد نام زمانہ چار منشیات فروش گرفتار بیس بوتل شراب تیس لیٹر دیسی شراب کا کین اور ایک کلو چرس برآمد

arrested

کوٹلی (بیو رو رپورٹ) تھانہ پولیس کو ٹلی کا منشیات فروشوں کے نیٹ ورک پر وار بد نام زمانہ چار منشیات فروش گرفتار بیس بوتل شراب تیس لیٹر دیسی شراب کا کین اور ایک کلو چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقد مہ درج تفصیلات کے مطا بق اعلی حکام کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کو ٹلی سہیل یوسف ہمراہ اے ایس آئی مہتاب اسلم تفتیشی آفسر چوہدری خلیل ڈی ایف سی ابرار مرزا عرف داری معہ نفری مخبر کی اطلاع پر دوران ناکہ بندی ساردہ کر اس کے مقام پر مشکوک کیری ڈبہ نمبر582کو روک کر تلاشی لی تو دوران تلاشی کیری ڈبہ کی سیٹوں کے نیچے سے بیس بوتل شراب از قسم ولایتی تیس لیٹر دیسی شراب سمیت ایک کلو چرس بر آمد کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرحمان ولد اشرف ساکن سہر منڈی مجید ولد شاہ محمد ساکن پناگ شریف نسیم ولد ایوب سالن کٹھار اور ڈرائیور فہیم ولد اسماعیل ساکن کو ٹھیاں کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف 3/4منشیات ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ منشیات فروشوں کے زیر استعمال کیری ڈبہ ضبط کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

Scroll To Top