آزادکشمیر کے وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کا وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر پہلی مرتبہ میرپور آمد پر 11 دسمبر منگلا پل پر والہانہ استقبال کیا جائے گا

13718649_1141269339277614_2379030118240423989_n

میرپور (کے این آئی)آزادکشمیر کے وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کا وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر پہلی مرتبہ میرپور آمد کے سلسلہ میں بھر پور استقبال کیا جائے گا۔ وزیر حکومت کا 11 دسمبر بروز اتوار دن گیارہ بجے منگلا پل پر والہانہ استقبال کیا جائے گا اور انھیں گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ میرپور لایا جائے گا۔ وزیر حکومت کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن، مسلم یوتھ ونگ، ایم ایس ایف این اور شعبہ خواتین نے بھر پور تیاریاں کر رکھی ہیں۔

Scroll To Top