برف پگھلنے لگی،میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے احتجاجی ملازمین نے احتجاج موخر کر دیا

medical-protest

میرپور(نامہ نگار)محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کے ہل ٹاپ کیفے ٹیریا میں MTA(ڈیمانسٹریٹرز ونگ ) کی ہڑتال کے تیسرے روز تنظیم کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں صدر ڈاکٹر مسعود الحسن ، نائب صدر ڈاکٹر سمیر حنیف ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سائرہ مسرت ، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر محمد شعیب ، ممبر ڈاکٹر راحیل احمد بیگ ، ڈاکٹر عاصم اکرم اور دیگر جملہ ممبران نے حصہ لیا ۔ مشاورتی اجلاس میں انتظامہ کی طرف سے دی گئی زبانی کلامی یقین دہانیوں پر غور کیا گیا۔ پھر مشترکہ ووٹنگ کے ذریعے یہ فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا کہ ۔ انتظامیہ کے سربراہ سے تحریری گارنٹی لی جائے کہ 18دسمبر 2016 ؁ء تک ہمارے تمام تنخواہیں اور تنخواہوں میں Increment پر عملدرآمد کیا جائے تو تب تک ہڑتال موخر کی جائے گی ۔ تحریری گارنٹی کے بغیر ہڑتال جاری رہے گی ۔ اس کے بعد سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبران نے ڈی ۔ڈی۔او ،اورپرنسپل سے ملاقات کر کے اپنا مطالبہ پیش کیا ۔ جس پر پرنسپل اور ڈی۔ڈی۔اونے تحریری ضمانت پہ دستخط کر دیئے۔ جس کے بعد تمام ممبران کا اجلاس ہوا اور تحریری گارنٹی ملنے کے بعد تمام ڈیمانسٹریٹرز کی تمام تنخواہوں کے ملنے کی شرط پر ہڑتال کو 18دسمبر 2016ء ؁ تک کے لئے موخر کر دیا ۔ MTAکے میڈیکل ٹیچرز جو کہ کالج میں تعینات ہیں وہ کل سے تمام تعلیمی و نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جبکہ نیو سٹی ٹیچنگ ہسپتال میں تعینات میڈیکل ٹیچرز آج شام سے ہی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔
Scroll To Top